0
Friday 9 Aug 2013 13:24

چلاس دہشتگردی کو حکومت ٹیسٹ کیس بنائیگی، سید مہدی شاہ

چلاس دہشتگردی کو حکومت ٹیسٹ کیس بنائیگی، سید مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی کابینہ گلگت بلتستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے واقع میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کیلئے آخری حد تک اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت چلاس میں دہشت گردی کے واقعہ کو حکومت ٹیسٹ کیس بنائیگی، ملک دشمن عناصر دہشت گرد عوام میں سرائیت کر گئے ہیں۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے واقع میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کیلئے آخری حد تک اقدامات کریں۔ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیگی، دہشت گردوں کی گرفتاری اور مجرموں کو قانون کے گرفت میں لانے کیلئے حکومت سخت ترین عملی اقدامات کرے گی۔ عوام کو چاہیے کہ وہ بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اصل مجرموں کو نشان عبرت بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 291066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش