0
Wednesday 14 Aug 2013 05:26

اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کر رہا ہے، حافظ حسین احمد

اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کر رہا ہے، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ بان کی مون کا ”بانک پن“ مسلمانوں کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر بان کی مون کا ”بانک پن“ ناقابل فہم ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت سے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ”یو این او“ کے بجائے ”یو ایس او“ بن چکا ہے۔ امریکا اقوام متحدہ کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ امریکا کی لونڈی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
 
حافظ حسین احمد نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ثالث کو پہلے خود غیرجانبدار ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بان کی مون کو پہلے یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کرانا چاہت ہیں یا پھر امریکی پالیسی کے تحت۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت پر اقوام متحدہ کی خاموشی سے ثابت ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ بے بس ہو چکی ہے۔ حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ امریکی ڈرون حملوں پر اقوام متحدہ کی خاموشی کئی سوالات پیدا کر رہی ہے۔ اگر اقوام متحدہ غیر جانبدار ہے تو ڈرون حملوں پر امریکا کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 292239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش