0
Tuesday 13 Aug 2013 14:43

ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، انہیں صرف معلومات کیلئے استعمال کیا جائے، بان کی مون

یو این او کے سیکرٹری جنرل کی سرتاج عزیز سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، انہیں صرف معلومات کیلئے استعمال کیا جائے، بان کی مون
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ عالمی امن میں پاکستانی فوج کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ پاکستان پچاس سال سے عالمی امن مشن کا حصہ ہے، پاکستان کا دورہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ پاکستان آکر بہت خوش ہوں، بان کی مون نے ابتدائی کلمات اردو میں ادا کئے۔ نسٹ یونیورسٹی میں خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اقوام متحدہ امن مشن میں شاندار کردار کا اعتراف کرتا ہوں، آٹھ ہزار سے زائد پاکستانی فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں، پاکستان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دنیا میں امن کے لیے پاکستان کے ایک سو چھتیس افراد کی قربانی یادگار ہے۔ انھوں نے کہا کہ کل یوم آزادی کی تقریبات میں حصہ لوں گا۔ انھوں نے کہا کہ ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ڈرون کو صرف معلومات کے حصول کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ 

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسلام آباد میں امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے امدادی منصوبوں پر بھی بات چیت کی۔ بان کی مون پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یوم پاکستان کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 292013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش