0
Wednesday 14 Aug 2013 22:09

خیبر پختونخوا، دہشتگردی سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے 15 کروڑ روپے جاری

خیبر پختونخوا، دہشتگردی سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے 15 کروڑ روپے جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کی امدا د کیلئے 15 کڑور روپے جاری کردیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق مختلف اضلاع میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کیلئے 15 کروڑ روپے کی رقم جاری کردی گئی ہے۔ پشاور اور مردان کے کمشنرز کو پانچ پانچ جبکہ ملاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ڈویژن کے کمشنرز کو ایک ایک کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ صوبے کے سات اضلاع میں دہشت گرد ی سے تباہ ہونے والی املاک کے لئے بھی رقم مہیا کردی گئی ہے۔ بم دھماکوں اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 3 لاکھ، معذور ہونے والوں کو دو لاکھ اور شدید زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کیلئے 3 لاکھ اور جزوی متاثر ہونے والے گھروں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 292567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش