0
Thursday 15 Aug 2013 14:53
دہشتگردی ہر مذہب میں حرام ہے

قومی یکجہتی میں ہی پاکستان اور ہماری بقاء ہے، اظہار بخاری

قومی یکجہتی میں ہی پاکستان اور ہماری بقاء ہے، اظہار بخاری
اسلام ٹائمز۔ پُر فضل کلیسیا کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما اشفاق وحیدی نے کہا پاکستان میں مسیح برادری کو کوئی خطرہ نہیں۔ محب وطن اقلیتی برادری کو پاکستان میں ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اسلام سلامتی کا مذھب ہے۔ جو تمام مکاتب فکر اور مذاھب کو تحفظ فراھم کرتا ہے۔ مقررین نے کہا دھشتگردی ہر مذھب میں حرام ہے۔ بین المذاھب میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تہذیبوں کے تصادم سے نسلیں اور فصلیں برباد ہو جاتی ہیں۔ ملک کی بگڑتی صورت حال درست کرنے اور دھشتگردی کے خاتمے کیلیے تمام مذاھب متحد ہوجائیں۔ عالمی دنیا دھشتگردی کے خاتمے کیلیے یکجا ہو چکی ہے۔ تو تمام مذاھب بھی پاکستان کی سا لمیت اور تحفظ کے لیے یکجا ہو جائیں۔ اظہار بخاری نے کہا اقلیت برادری پاکستان کی وفا دار ہے ۔ قومی یکجہتی میں ہی پاکستان اور ہماری بقی ہے۔ پاکستان کے جھنڈے کی طرح مسلم و مسیح کی محبت کاسلسلہ بھی ہمیشہ بلند رہے گا ۔ اسلام اور انسان کی تاریخ پیدائش ایک ہے۔ وقت اور حالات کے مطابق شریعتیں بدلتی رہی۔ لیکن تمام انبیاء محبت انسانیت کا درس دیتے رہے۔

اظہار بخاری نے کہا غیر مسلم اگر اسلام کے خلاف سازشیں نہ کریں۔ نبی پاک ﷺ کی شان میں توہین آمیز خاکے بنا کرمسلمانوں کے جذبات مجروح نہ کریں، تو اسلام بین المذاھب میں ٹکراؤ کی بجائے ٹاک کی اجازت دیتا ہے۔ اسلام انسانی حقوق کی پاسداری کیساتھ ساتھ ہر مذہب کا احترام کا حکم دیتا ہے ۔اور حضور کریمﷺ کا سفارتی نظام بھی اس بات کی دلیل ہے۔ کہ انہوں نے دنیا میں اسلامی شریعت کی عظمت کا جھنڈا بلند کرنے کے لیے غیر مسلموں سے خطوط کے ذریعے رابطے کیے۔ اسلام کو ئی کمزور یا بے بس مذھب نہیں، کہ زبر دستی اس کو دوسروں پر مسلط کر دیا جائے۔ دھشتگرد بین المذاھب میں ٹکراؤ پیدا کر کے اپنا اُلو سیدھا کر رہا ہے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے، مذاھب میں اہم آہنگی کیلیے حکومت تمام صوبوں میں بین المذاھب کانفرنسوں کا انعقاد کرے، تاکہ ملک میں امن امان کی فزاء بحال اور دھشتگردی کا وائرس ختم ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 292754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش