0
Thursday 15 Aug 2013 03:42

سانحہ چلاس میں حکومتی اہلکار ملوث ہیں، اہلسنت و الجماعت گلگت بلتستان

سانحہ چلاس میں حکومتی اہلکار ملوث ہیں، اہلسنت و الجماعت گلگت بلتستان
اسلام ٹائمز۔ اہلسنت و الجماعت گلگت بلتستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ سانحہ چلاس میں حکومتی اہلکار ملوث ہیں، خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار بتائیں کہ دہشت گرد کہاں فرار ہوگئے۔ یہ باتیں اہل سنت و الجماعت کے دیامر کے صدر مولانا عبداللہ حیدری اور نائب صدر مولانا فراز نے گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذمہ داروں نے دہشت گردوں پر کیوں نظر نہیں رکھی، دیامر میں غریب  عوام کو گرفتار کر کے زد و کوب کے ذریعے دہشتگرد بنایا جارہا ہے، دیامر کے بے گناہ علماء اور عوام کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو فی الفور رہا کیا جائے، اگر حکومت کے پاس ثبوت ہیں تو مجرموں کو اہلسنت و الجماعت دیامر کے علماء کے سامنے پیش کر دیا جائے ہم خود ان کو گرفتار کرکے حکومت کے حوالے کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل سنت و الجماعت کے علماء اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اصل دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔ واضح رہے کہ سانحہ چلاس جس میں دیامر چلاس کی مسجدوں سے شیعوں کے قتل کے اعلانات ہوئے تھے جس کے بعد مسلح لوگ نہتے مسافروں پر ٹوٹ پڑے تھے، اس حملہ میں درجنوں مسافروں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا تھا اور حتی کہ ان کی لاشوں کی بھی بے حرمتی کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 292404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش