0
Friday 16 Aug 2013 15:59

افتخار محمد چوہدری کا اسلام آباد کے واقعے پر برہمی کا اظہار

افتخار محمد چوہدری کا اسلام آباد کے واقعے پر برہمی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے اسلام آباد واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کل ہونے والا تماشا پوری دنیا نے دیکھا۔ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بلوچستان میں لاپتہ افراد اور دہشت گردی کے واقعات پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے اور گذشتہ روز اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کل ہونے والا تماشا پوری دنیا نے دیکھا۔ چیف جسٹس نے چیرمین پیمرا سے استفسار کیا کہ جو تماشا ہو رہا تھا آپ نے بھی دیکھا، دنیا کو آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، اس پر چیئرمین پیمرا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اختیار نہیں کہ ایکشن لوں، چیف جسٹس نے کہا آپ لکھ کر دیں کہ آپ کے پاس اختیار نہیں پھر ہم سیکریٹری اور دیگر حکام سے پوچھیں گے کہ ٹی وی چینلز سنسی خیز خبریں کیسے دے رہے ہیں۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بلوچستان کے معاملے پر آئی جی ایف سی کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 293037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش