0
Monday 19 Aug 2013 09:19
فوج مخالف مظاہروں کو کچلنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

اسرائیل اور سعودی حکومت کے مصری جنرل السیسی سے مسلسل رابطے

اسرائیل اور سعودی حکومت کے مصری جنرل السیسی سے مسلسل رابطے
اسلام ٹائمز۔ مصر میں نہتے عوام کے قتل عام اور فوج کی طرف سے جاری کارروائیوں میں جوں جوں شدت پیدا ہو رہی ہے ویسے ہی مصری فوج کے سربراہ جنرل سیسی کو مختلف ممالک سے یقین دہانیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلہ میں مختلف ممالک نے مسلسل رابطہ قائم رکھا ہوا ہے۔ جنرل سیسی کو اطمنان دلایا جا رہا ہے کہ آپ پریشان نہ ہوں، آپ کی امداد بند نہیں کی جائیگی، آپ کو تنہاہ نہیں چھوڑا جائیگا۔ لہٰذا آپ مخالفین کے خلاف آپریشن جاری رکھیں، اس سلسلہ میں خصوصی طور پر صیہونی حکومت کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے، تل ابیب کی جانب سے جنرل سیسی کو یقین دلایا جا رہا ہے کہ امریکہ لفظی طور پر ضرور دھمکی دے گا لیکن وہ کسی طور پر بھی اپنی معاونت اور امداد نہیں روکے گا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان روابطہ سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنرل سیسی اور واشنگٹن دونوں سے رابطے برقرار ہیں، ان رابطوں سے واضح ہوتا ہے اور ان خبروں کی تردید ہوتی ہے کہ امریکہ نے مصر کے ساتھ فوجی تعلقات منقطع کر دیئیے ہیں۔

آزاد ذرائع نے نقل کیا ہے کہ ریاض کے حکام کا بھی مصری فوج کے سربراہ جنرل سیسی سے رابطہ قائم ہے اور یہ روابط امریکی ہم آہنگی سے ہی قائم کیے گئے ہیں، سعودی حکومت نے جنرل سیسی کو اطمنان دلایا ہے کہ ریاض اپنے تمام وسائل کے ساتھ مصری فوج کے ساتھ کھڑا ہے، لہٰذا عبوری حکومت مخالف تمام مظاہروں کو کچل دیا جائے اور اخوان المسلمون کی پوری قیادت کو جیل میں ڈال دیا جائے۔ اس سلسلہ میں سعودی حکومت کی جانب سے بندر بن سلطان کو مصری حکومت سے رابطہ قائم رکھنے اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرانے کا کہا گیا ہے۔ بندر بن سلطان سے جنرل سیسی کو یقین دلایا ہے کہ امریکہ آپ کی حمایت منقطع نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 293688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش