0
Wednesday 21 Aug 2013 00:19

ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے امریکہ کو پاکستان سے نکالنا ہوگا، عمران خان

ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے امریکہ کو پاکستان سے نکالنا ہوگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا تحریک انصاف کا سونامی رکا نہیں بلکہ اب شروع ہوا ہے۔ تحریک انصاف نیا پاکستان بنا کر دم لے گی۔ میاں نواز شریف نے 80 دن بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ ملک کے اتنے برے حالات تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کا ہے اگر ملک کو دہشت گردی سے نکالنا ہے تو امریکہ کو پاکستان سے نکال کر ڈرون حملے بند کرانا ہوں گے آٹھ سالوں سے ملک کو دہشت گردی سے نکالنے کا حل بتا رہے ہیں لیکن کسی نے آج تک ہماری بات نہیں مانی ہم غیر جماعتی الیکشن کے خلاف ہیں کیونکہ غیر جماعتی الیکشن کرپشن کی بنیاد ہیں 1985 میں ضیاء الحق نے بھی غیر جماعتی الیکشن کرائے تھے قوم نے اس کا خمیازہ بھگت لیا تھا۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں فریڈم آف دی انفارمیشن ایکٹ لیکر آرہے ہیں جس کے تحت کرپشن کا خاتمہ کیا جائیگا اور قو م بآسانی جان لے گی ان کے ادا کئے ہوئے ٹیکس کا پیسہ کہاں کہاں استعمال کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد جی نائن میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، خان سرور خان، اعظم سواتی تحریک انصاف کے حلقہ این اے  48 سے نامزد امیدوار اسد عمر، ڈاکٹر شہزاد وسیم، مرکزی رہنماؤں میں علی اعوان، ملک ساج، سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 294318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش