0
Friday 23 Aug 2013 23:48

بھکر، کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسند بے لگام، فائرنگ سے 6 اہل تشیع شہید

بھکر، کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسند بے لگام، فائرنگ سے 6 اہل تشیع شہید
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع بھکر میں کالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کے شرپسندوں کی فائرنگ سے 6 اہل تشیع شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل ہونے والے اپنے ایک کارکن کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی۔ جونہی یہ ریلی کوٹلہ جام پہنچی تو ریلی کے شرکاء نے اردگرد موجود دکانوں اور ریڑھیوں پر فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں آخری اطلاعات کے مطابق 6 اہل تشیع شہید ہوگئے ہیں۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے کافی دیر تک اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ کالعدم فرقہ پرست گروہ کی جانب سے مسجد سے جہاد شروع کرنے کے اعلانات بھی کئے گئے۔ اس تمام صورتحال میں پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی، جبکہ شرپسندوں نے علاقہ کو یرغمال بنائے رکھا۔ شرپسندوں نے شیعہ کافر کے نعرے بھی لگائے۔ دریں اثناء بھکر کی تحصیل دریا خان میں بھی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔ دیگر ذرائع کے مطابق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شہریوں نے 10 حملہ آور شرپسندوں کو بھی یرغمال بنا لیا، جس میں 5 ہلاک ہوگئے ہیں۔
(مزید تفصیلات کچھ دیر میں جاری کی جائیں گی)۔
خبر کا کوڈ : 295196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش