0
Sunday 24 Feb 2013 00:38

بھکر، سپاہ صحابہ کے کارکنوں کا پولیس پر حملہ، گرفتار رہنماء مولوی ابوبکر کو آزاد کروالیا

بھکر، سپاہ صحابہ کے کارکنوں کا پولیس پر حملہ، گرفتار رہنماء مولوی ابوبکر کو آزاد کروالیا
اسلام ٹائمز۔ بھکر کے علاقہ بہل میں کالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہوتے ہوئے گرفتار کئے جانے والے اپنے رہنماء مولوی ابوبکر کو آزاد کروا لیا۔ جبکہ پنجگرائیں میں دھرنا دینے والے کالعدم جماعت کے کارکنوں نے منتشر کرنے پر پولیس پر پتھراو کیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع بھکر کے علاقہ بہل میں پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماء مولوی ابوبکر کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران سو کے قریب کالعدم جماعت کے شرپسند پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہوگئے اور اپنے رہنماء مولوی ابوبکر کو پولیس کی حراست سے آزاد کروالیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس واقعہ کے بعد 18 نامزد اور 60 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ 11 شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ مولوی ابوبکر فرقہ واریت کے مختلف واقعات میں ملوث رہا ہے۔ دوسری جانب بھکر ہی کے علاقہ پنجگرائیں میں کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنوں نے احتجاجی دھرنا دیا۔ پولیس اہلکار جب انہیں منتشر کرنے کیلئے پہنچے تو انہوں نے پولیس پر پتھراو شروع کردیا۔ واقعہ کیخلاف پولیس نے 33 نامزد اور 200 سے زائد نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 241903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش