0
Saturday 24 Aug 2013 11:54

صدر اوباما کے فیصلے کا انتظار، شام کیخلاف فوجی حملے سمیت کئی آپشنز زیر غور ہیں، چک ہیگل

صدر اوباما کے فیصلے کا انتظار، شام کیخلاف فوجی حملے سمیت کئی آپشنز زیر غور ہیں، چک ہیگل
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ شام کے خلاف فوجی حملے سمیت کئی آپشنز پر غور کر رہے ہیں، حملے سے متعلق صدر بارک اوباما کے فیصلے کا انتظار ہے، بارک اوباما کی جانب سے فیصلے کی صورت میں فوج کو حرکت میں لایا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی کمانڈروں نے دمشق پر حملے سے متعلق کئی آپشنز تیار کر رکھے ہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے پروپیگنڈہ کے بعد شام کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لئے امریکہ نے بحری بیڑے کو تیار رہنے کا حکم دے دیا، صدر براک اوباما نے شام میں فوری مداخلت کے امکان کو رد کیا ہے۔ 
امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے صدر اوباما مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جبکہ امریکی فوج اور دوسرا ساز و سامان تیار کیا جا رہا ہے، تاکہ فوری طور پر اسے آگے بڑھایا جا سکے۔ ادھر دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ چوتھا جنگی بیڑہ خطے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ صدر اوباما کے سکیورٹی مشیروں کا اجلاس وائٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب صدر اوباما نے ایک بار پھر کہا ہے شام میں فوجی مداخلت آسان نہیں، اس کے لئے اتحادیوں کی حمایت اور اقوام متحدہ کی اجازت چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 295240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش