0
Wednesday 28 Aug 2013 10:13

حق خودارادیت پر کشمیری قیادت اور عوام متفق ہیں، عبدالرشید

حق خودارادیت پر کشمیری قیادت اور عوام متفق ہیں، عبدالرشید
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حقیقی اسلامی فلاحی ریاست اور معاشرے کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے۔ قرآن و سنت کے نظام کو نافذ کیے بغیر نہ ہمارے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی وہ مقاصد حاصل ہوں گے جن کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا گیا تھا۔ نوجوانوں اور خواتیں کی بڑی تعداد کو جماعت اسلامی کا حصہ بنا کر شاندار اسلامی انقلاب برپا کریں گے۔ بے روزگاری، بدامنی اور مہنگائی سے تنگ نوجوان مغرب کی تہذیبی یلغار کا ہدف ہیں، مغرب اپنے مقاصد کے لیے ان نوجوانوں کو مزید تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزاد کشمیر کی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر مشتاق اور محمود الحسن چوہدری نے بھی اظہار خیال کیا۔

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد خطے کو ایک ماڈل ریاست بنائیں گے جو نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے لیے ایک دلچسپی کا باعث ہو گی بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک ماڈل ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ اس کام کے لیے دن رات ایک کرنے ہوں گے اپنے گھروں سے نکلنا ہو گا، اپنی جان، مال اور وقت کی قربانی دینا ہو گی۔ انھوں ںے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے تربیت گاہوں کا اہتمام کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہندوستان نے کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دیا تو وہ اپنے موجودہ نقشے کو برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ پاکستان میں توانائی اور سیکورٹی کا بحران مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام اور قیادت حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف، وزارت خارجہ اور کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد واضح اور دوٹوک کشمیر پالیسی تشکیل دیں۔
خبر کا کوڈ : 296252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش