0
Tuesday 3 Sep 2013 15:25

امریکہ کی شام کو دھمکی افسوسناک ہے، عبدالمتین اخوندزادہ

امریکہ کی شام کو دھمکی افسوسناک ہے، عبدالمتین اخوندزادہ

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی غیر معین مدت کے شام پر حملے کی دھمکی قابل افسوس ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہر نظام کے پشت پر ایک منتظم ہوتا ہے جو نظام کو چلا سکے۔ لیکن آج کل دنیا نے اقوام متحدہ کو ایک عدالت کے طور پر مانا ہے۔ جسکی امریکہ خود پاسداری نہیں کرتا اور نہ ہی اقوام متحدہ اسکے خلاف کوئی عملدرآمد کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا لاقانونیت کے ملبے میں دب گئی ہے۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمتین اخوندزادہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نعوذ باللہ خدائی لہجے میں دھمکیاں دے رہا ہے۔ امریکہ نے عراق پر بھی جوہری ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر حملہ کیا تھا، لیکن جھوٹ پر مبنی الزام نے امریکہ کے گلے میں رسوائی کا طوق ڈال دیا۔ امریکہ نے آج ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں انسانیت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

خبر کا کوڈ : 298161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش