0
Tuesday 3 Sep 2013 17:45

امریکہ کیجانب سے پاکستان کی جاسوسی کیلئے سب سے زیادہ پیسہ خرچ کرنیکا انکشاف

امریکہ کیجانب سے پاکستان کی جاسوسی کیلئے سب سے زیادہ پیسہ خرچ کرنیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی انتہائی خفیہ دستاویز بلیک بجٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان پر نظر رکھنے کیلئے بہت زیادہ رقم خرچ کی اور جاسوسی نظام بھی وسیع کیا گیا۔ امریکی اخبار کے مطابق بلیک بجٹ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں جاسوسی کیلئے مہنگا ترین نظام بنایا لیکن اسامہ بن لادن کی موت اور القاعدہ کی کمر ٹوٹنے کے بعد اب بظاہر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنی توجہ دیگر خطرات کی طرف مبذول کرلیں گی۔ دستاویز کے مطابق قومی سلامتی کے مختلف شعبوں میں کسی بھی ملک سے زیادہ جانچ پڑتال پاکستان کی ہوئی۔ پاکستان کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لینے کیلئے نئے سیل بھی بنائے گئے۔ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی سے متعلق بھی امریکہ کو سخت تحفظات تھے۔ جس کے بعد وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق امریکہ کے بجٹ سیکشن نے دنیا کو دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے، ان میں پاکستان ایک طرف اور باقی دنیا دوسری طرف ہے۔
خبر کا کوڈ : 298206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش