0
Thursday 5 Sep 2013 20:17

انتہاء پسندی اور فرقہ واریت پھیلانے والی 12 ویب سائٹس کی چھان بین شروع

انتہاء پسندی اور فرقہ واریت پھیلانے والی 12 ویب سائٹس کی چھان بین شروع
اسلام ٹائمز۔ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی زیر سرپرستی پاکستانی شہریوں کو انتہاء پسندی کی طرف دھکیلنے اور فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ پھیلانے کے لئے 12 ویب سائٹس مختلف ناموں سے کام کر رہی ہیں جن کو کنٹرول بیرون ملک سے کیا جا رہا ہے جبکہ ملک میں سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے کالعدم تنظیمیں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بھی سرگرم ہیں۔ وزارت داخلہ نے ایسی ویب سائٹس کو فوری طور پر بند کرنے کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرلیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے ویب سائٹس کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے اور اس کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق القاعدہ اور طالبان نے پاکستان اور اس کے باسیوں کو گولہ اور بارود کے ذریعہ سے نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں فکری طور پر مفلوج کرنے کیلئے ملک میں لٹریچر اور سی ڈیز کا بھی سہارا لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 299009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش