0
Tuesday 10 Sep 2013 11:34

کشمیریوں کی حمایت نہیں چھوڑی، مسعود خان

کشمیریوں کی حمایت نہیں چھوڑی، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کے حل میں کی ناکامی کا ذمے دار بین الاقوامی برادری کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سب سے بڑی ناکامی کشمیر پر اس کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا ہے۔ کشمیری رہنما کی جانب سے دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ قیام پاکستان کے ساتھ ہی پاکستان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے ایسی جنگ ہر محاذ پر لڑی ہے کہ خود اس کا اپنا وجود خطرے میں پڑ گیا لیکن کشمیریوں کی حمایت نہیں چھوڑی۔ پاکستان کی ہر منتخب اور غیر منتخب حکومت نے عسکری سفارتی اور اخلاقی محاذ پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے جنگ کی۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سب سے بڑی ناکامی ہے کہ کشمیر پر اپنی ہی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرا سکا اور آج 193 ممالک کی برادری میں صرف پاکستان ہی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ استقبالیے سے خطاب میں نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل آصف حسین نے کہا کہ قوم اب مسلم لیگی قیادت میں تکمیل پاکستان کے لیے جدوجہد کرے گی کیونکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 300331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش