0
Tuesday 10 Sep 2013 15:50

کے پی کے اتحادی حکومت ہر شعبے میں شفافیت کے لئے کوشاں ہے، پرویز خٹک

کے پی کے اتحادی حکومت ہر شعبے میں شفافیت کے لئے کوشاں ہے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اور اْس کی اتحادی جماعتوں کی حکومت ہر شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے مخلصانہ اور ٹھوس کو ششیں کر رہی ہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی (DFID ) کے ایک وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کے ترقیاتی اور فلاحی ایجنڈے کو عملی شکل دینے میں بھر پور تعاون کر ے گا۔جن کا مقصد تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں میں تبدیلی کے ایجنڈے سے ہم آہنگ اصلاحات پر عمل درآمد اور کرپشن اور بد عنوانیوں کے راستے کو روکنا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی سسٹم کے تحت تمام تر اختیارات اور ذمہ داریاں نچلی سطح تک منتقل کر دی جائیں گی۔ 50 فیصد ترقیاتی فنڈز ضلع ، تحصیل اور ویلج کی سطح تک منتقل کر دیئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ایک آزاد اور خومختار احتساب کمیشن وجود میں آ جا ئے گا جو وزیر اعلیٰ اور وزراء سمیت ہر ایک کا بلا تفریق احتساب کرسکے گا۔
خبر کا کوڈ : 300449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش