0
Friday 13 Sep 2013 20:06

عالمی اسلامی بیداری کانفرنس 28 ستمبر کو لاہور میں ہو گی، اطہر عمران

عالمی اسلامی بیداری کانفرنس 28 ستمبر کو لاہور میں ہو گی، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام عالمی اسلامی بیداری کانفرنس 28 ستمبر بروز اتوار کو جامعتہ المنتظر لاہور میں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کراچی میں علمائے کرام اور سینئر زسے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران کے مرکزی صدر نے کہا کہ عالمی اسلامی بیداری کانفرنس میں پاکستان سمیت شام، عراق،کویت اور لبنان سے اسلامی انقلابی تحریکوں کے مرکزی رہنما شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد عالم اسلام کے اندر اُٹھنے والی اسلامی تحریکوں اوراُن کو درپیش چیلنجز بالخصوص مصر اور شام کے اندرہونے والے حالیہ واقعات اور اُس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے پاکستانی قوم کو آگاہ کرنا ہے۔ اطہر عمران کا کہنا تھا پاکستان کی تمام اہم اسلامی تحریکوں اور جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی کانفرنس میں شرکت کریں۔ واضح رہے کہ اطہر عمران طاہر دوروزہ دورے پر کراچی پہنچ چکے ہیں جہاں وہ عالمی کانفرنس کے لیے اسلامی جماعتوں کے رہنماؤں،علمائے کرام اور اہم مذہبی شخصیات سے ملاقات کرکے کانفرنس کی دعوت دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 301509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش