0
Monday 23 Sep 2013 19:03

پشاور، مسیحی برادری کا احتجاج، توڑ پھوڑ، ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی

پشاور، مسیحی برادری کا احتجاج، توڑ پھوڑ، ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں چرچ پر حملے کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر مسیحی برادری نے احتجاج کیا، وزراء اور مسیحی برادری کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا گیا جبکہ پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ مسیحی برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ گرجا گھروں میں پولیس کی بجائے فوج تعینات کی جائے۔ مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراوٴ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جبکہ دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ خود کش حملوں کے خلاف احتجاج کے باعث پشاور جی ٹی روڈ، جیل روڈ، ملک سعد فلائی اوور ٹریفک کیلئے بند کردیئے گئے جبکہ خیبر بازار اور خیبر روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ جبکہ دوسری جانب پشاور میں چرچ پر خود کش حملوں میں زخمی مزید 2 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی۔ کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس کے مطابق اسپتال میں زیر علاج پشاور دھماکے کے زخمیوں میں سے مزید 2 افراد دم توڑ گئے ہیں۔ جس کے بعد چرچ حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 83 ہوگئی۔

خبر کا کوڈ : 304615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش