0
Monday 23 Sep 2013 08:28

چرچ حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 81 ہوگئی، مختلف قبرستانوں میں تدفین

چرچ حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 81 ہوگئی، مختلف قبرستانوں میں تدفین
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چرچ حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 81 ہوگئی ہے، جبکہ 145 سے زائد افرا زخمی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر کے مسیحی قبرستانوں میں 81 افراد کی تدفین کر دی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے 56 افراد کی تدفین شریف آباد قبرستان، 18 افراد کی تدفین گورا قبرستان اور 7 افراد کی تدفین پھندو روڈ قبرستان میں کی گئی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق کوہاٹی گیٹ بم دھماکے کے مزید چار زخمی، زحموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے، جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 81 ہوگئی۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 56 زخمی مختلف وارڈوں میں زیر علاج ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ دہشت گردی میں زخمی ہونے والے 56 افراد تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 304435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش