0
Tuesday 24 Sep 2013 21:42

طالبان سے جلد مذاکرات کرنے ہونگے، میر ہزار خان کھوسہ

طالبان سے جلد مذاکرات کرنے ہونگے، میر ہزار خان کھوسہ

اسلام ٹائمز۔ سابق نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) حاجی میر ہزار خان کھوسہ نے ڈیرہ اللہ یار میں ایک نجی بینک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذکرات نہیں کئے گئے تو مزید گولیاں برسیں گی۔ ملک کی سالمیت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پاک فوج تمام صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر چنگیزخان جمالی، ایم پی اے میر اظہار حسین خان کھوسہ سمیت بینک کے اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔ میر ہزار خان کھوسہ نے کہا کہ حکومت کو ملک کی موجودہ صورت کے پیش نظر طالبان سے مذکرات کرنے چاہئیں۔ کیونکہ طالبان ملک کے اندر بھی موجود ہیں اور باہر بھی۔ اگر طالبان سے مذکرات نہ کئے گئے تو مزید گولیاں برسیں گی۔ ایک سال کے بعد افغانستان سے امریکی کے انخلا کے بعد ہی حکومت کو طالبان کے ساتھ بات چیت کرکے مسائل کو حل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کرنی چاہیئے اور نوجوان نسل کو موقع ملنا چاہیئے، تاکہ وہ بھی ملک و قوم کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بہترین سیاستدان موجود ہیں جو ملک کو بحران سے نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سالمیت کو کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ پاک فوج تمام صورتحال سے نمٹنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا سابقہ حکومت کا موازنہ نہیں کر سکتے ہیں، کیونکہ موجودہ حکومت کو 100 دن ہوئے ہیں۔ 100 دنوں کے اندر کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سابق پانچ سالہ دور اچھا گزرا۔ سب سے بڑی بات یہ تھی کہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو اختیارات واپس دے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم بننے کے بعد اب کسی عہدے پر کام نہیں کروں گا۔ کیونکہ وزیراعظم کے عہدے سے بڑا کوئی اور عہدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اچھی طرح سے کام کر رہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 305080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش