0
Tuesday 1 Oct 2013 21:08

کراچی میں سیاسی جماعت کے دفتر سے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار، بھارتی فوجی اسلحہ بھی برآمد

کراچی میں سیاسی جماعت کے دفتر سے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار، بھارتی فوجی اسلحہ بھی برآمد
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سیاسی دفتر پر سندھ رینجرز کے آپریشن کے خلاف پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ رینجرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لانڈھی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے ایک بھارتی ساختہ ایل ایم جی سمیت بھارتی فوجی اسلحہ بھی برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے میں 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے دفتر سے اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا جس میں ایک بھارتی ساختہ ایل ایم جی بھی شامل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس چھاپے کے بعد ایک سیاسی جماعت نے پریس کانفرنس کی اور رینجرز پر الزامات لگائے مگر پریس کانفرنس کرنے والے یہ بتائیں کہ بھارتی فوجی اسلحہ انکے پاس کہاں سے آیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری جرائم پیشہ افراد سے پریشان ہیں، سیاسی جماعت کے حربے رینجرز کو کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔ واضح رہے کہ رینجرز کے چھاپے کے بعد ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ رینجرز اور پولیس میں موجود کالی بھیڑیں مسائل پیدا کر رہی ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر پر چھاپہ مار کر بھارتی ساخت کا فوجی اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق آج بروز منگل کی صبح قائد آباد میں چھاپے مارے گئے اور سیاسی گروہ سے منسلک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا گیا، جس کی نشاندھی پر لانڈھی نمبر پانچ سے ایک دوسرے سیاسی گروہ کے 14 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جن میں دو مشہور ٹارگٹ کلر شمیم عرف گولی اور ساجد حسین شامل ہیں۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، جس میں بھارتی فوج کے زیر استعمال لائٹ مشین گنز، ایس ایم جیز اور رائفلیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی ملے ہیں جن کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاتی تھی۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد، واسع جلیل اور دیگر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ لانڈھی میں ان کے دفتر پر رینجرز نے چھاپا مار کر توڑ پھوڑ کی ہے اور کئی کارکنوں میں حراست میں لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر چھاپے نہیں مارے جائیں گے، لیکن ایم کیو ایم دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر نے الزام عائد کیا رینجرز نے الطاف حسین کی تصاویر پھاڑ دیں اور بہت سارا سامان اپنے ساتھ لے گی۔
خبر کا کوڈ : 307301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش