0
Wednesday 2 Oct 2013 22:51

آئی ایس او گلگت ڈویژن کا مستضعفین جہاں کنونشن 11 اکتوبر سے گلگت میں شروع ہو گا

آئی ایس او گلگت ڈویژن کا مستضعفین جہاں کنونشن 11 اکتوبر سے گلگت میں شروع ہو گا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کا ڈویژنل مستضعفین جہاں کنونشن 11 تا 13 اکتوبر مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقد ہو رہا ہے۔ آئی ایس او گلگت ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ابرار حسین نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ کنونشن میں ڈویژن بھر سے امامیہ طلباء شریک ہونگے جبکہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران طاہر اور دیگر مرکزی عہدیداران اور سینئر برادران کنونشن میں خصوصی شرکت کرینگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایس او کے ڈویژنل کنونشن میں سال رواں کیلئے نئے ڈویژنل میر کارواں کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائیگا جبکہ کنونشن میں سے اہم عالمی بیداری امت کانفرنس بھی منعقد ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 307600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش