0
Monday 7 Oct 2013 18:30

سینٹرل جیل کراچی پر حملے کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا

سینٹرل جیل کراچی پر حملے کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے خدشے کے پیش نظر سینٹرل جیل کے اطراف میں اضافی چیک پوسٹ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ خفیہ کیمرے بھی نصب کردیئے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ جیل خانہ جات نصرت منگن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے 150 سے زائد دہشت گرد قید ہیں، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل کے بعد کراچی کی سینٹرل جیل پر حملے کے خدشات بہت بڑھ گئے ہیں، جس کے پیش نظر جیل کی سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔

نصرت منگن کا کہنا تھا کہ جیل کے اطراف 50 مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ 2 درجن پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ جیل کی سیکیورٹی کے لئے ہر وقت 100 سے زائد اہلکار موجود ہوں گے، ان اہلکاروں کو کمانڈوز کی خصوصی تربیت دی جائے گی جبکہ ان کے لئے 200 بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس اور نائٹ ویژن گلاسز کے علاوہ کلاشنکوف، ایل ایم جیز اور جدیدی میٹل ڈیٹکٹر بھی منگوائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 309019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش