0
Wednesday 9 Oct 2013 18:20

سپریم کورٹ الیکشن میں ہونیوالی دھاندلی کا ازخود نوٹس لے، ناصر شیرازی

سپریم کورٹ الیکشن میں ہونیوالی دھاندلی کا ازخود نوٹس لے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے این اے 256 میں 57 ہزار سے زائد ووٹوں کے جعلی ثابت ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کی رپورٹ کے بعد نوے فیصد عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کی قلعی کھل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو ایک حلقہ کی صورتحال ہے باقی وہ حلقے جہاں سیاسی جماعتیں چیخ رہی ہیں ان کی تصدیق کا عمل کرایا جائے تو نتیجہ اس سے مختلف نہیں ہو گا۔ ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے تمام ارکان فی الفور مستعفی ہو جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے کچھ حلقوں کے حوالے سے وائٹ پیپرشائع کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن کی طرف سے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، اسی طرح تحریک انصاف نے بھی وائٹ پیپر شائع کیا لیکن ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی خاص ایجنڈے کے تحت خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور یہ سب مک مکا کا نتیجہ محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ عالی عدلیہ فی الفور اس اہم ایشو پر ازخود نوٹس لے اور جن جن حلقوں میں دھاندلی کے الزامات لگ رہے ہیں وہاں پر ووٹوں کی تصدیق کا عمل کرایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان ایشوز پر خاموشی سادھ لی گئی تو بلدیاتی انتخابات میں بھی ٹھپہ مافیا عوامی مینڈیٹ کی توہین کریگا اور ملک تباہی کی طرف جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 309697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش