0
Friday 16 Jul 2010 19:00

زاہدان میں خودکش حملوں کا مقصد ایران میں شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینا ہے،ایرانی وزارت خارجہ

امریکہ کو اس دہشت گردی کا جواب دینا ہو گا،علاءالدین بروجردی
زاہدان میں خودکش حملوں کا مقصد ایران میں شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینا ہے،ایرانی وزارت خارجہ
 تہران:اسلام ٹائمز-اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمان پرست نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے مرکز زاھدان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں بعض ملکوں کی انٹلجنس ایجنسیاں ملوث ہيں۔
مہمان پرست نے آج فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جمعرات کی رات کو زاہدان میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کاروائیاں بعض ملکوں کی انٹلجنس ایجنسیوں کی حمایت سے کی گئي ہیں۔تاکہ ایران میں قوم کے اتحاد کو نقصان پہنچا کر بدامنی پھیلائي جائے۔ مہمان پرست نے ان دہشتگردانہ کاروائيوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد ایران میں شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینا ہے۔
امریکہ کو اس دہشت گردی کا جواب دینا ہو گا،علاءالدین بروجردی
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ دہشت گردی کا سدباب کرنے کےلئے دہشت گردی کے حامیوں اور دہشت گردوں کے سرغنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
علاالدین بروجردی نے جمعرات کی رات زاھدن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس دہشت گردی کا جواب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ زاھدن جامع مسجد میں خودکش بم دھماکے مشرق وسطٰی میں دہشت گردوں کے لئے امریکہ اور برطانوی انٹلجنس ایجنسیوں کی حمایت کا نتیجہ ہے۔
علاءالدین بروجردی نے کہا کہ دہشتگردانہ واقعات سے ملت ایران کے پائے ثبات میں کوئي لغزش نہیں آئےگی اور وہ سامراج کا مقابلہ کرتی رہے گي۔
خبر کا کوڈ : 31223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش