0
Saturday 19 Oct 2013 21:31

آئی ایس او بہاولپور کے ڈویژنل کنونشن کی مختصر رپورٹ

آئی ایس او بہاولپور کے ڈویژنل کنونشن کی مختصر رپورٹ
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بہاولپور ڈویژن کا 33واں سالانہ امیدِ مستضعفینِ جہاں کنونشن 11,12,13 اکتوبر کو مرکزی امام بارگاہ بہاولپور (نزد فرید گیٹ) میں منعقد ہوا۔ کنونشن کی میزبانی کے فرائض اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور یونٹ نے انجام دیئے۔ تمام یونٹس کنونشن کے آغاز سے ہی کنونشن میں شریک تھے۔ جو یونٹس شریک تھے اُن میں اُچ شریف، قائداعظم میڈیکل کالج، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، رحیم یار خان سٹی، سردار گڑھ، جیٹھ بٹھہ اور دیگر یونٹ شامل تھے۔ کنونشن کا آغاز 11 اکتوبر بعد نمازِ مغرب اسلامی بیداری کانفرنس میں حدیثِ کساء سے ہوا۔ عمار حیدر زیدی نے آئی ایس او پاکستان کا ترانہ پڑھا جس کے بعد کانفرنس سے معروف سکالر آغا سید علی مرتضیٰ زیدی نے خطاب کیا۔ آغا علی مرتضیٰ زیدی نے کانفرنس سے خطاب میں ایک الٰہی نوجوان کی ذمہ داریوں پر گفتگو کی اور کہاکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا نوجوان مثالی ہونا چاہیئے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اپنا احتساب کرتے رہنا چاہیئے۔ بیداری کانفرنس میں بہاولپور شہر سے عمومی شرکت بہت زیادہ تھی۔ 

کنونشن کے دوسرے روز آغا اسد نقوی، آغا قاسم، سابق مرکزی صدر بشارت قریشی، سابق ڈویژنل صدر امجد نے لیکچرز دیئے اور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ کنونشن میں مرکزی نمائندے کے فرائض سابق جنرل سیکرٹری جواد رضا جعفری نے انجام دیئے۔ دوسرے روز بعد نمازِ مغرب شبِ شہداء منعقد ہوئی۔ جس سے شاعرِ اہلبیت زوارحسین بسمل، سابق مرکزی صدر ناصر شیرازی اور علامہ منیر طاہری نے خطاب کیا۔ شبِ شہداء میں سابق مرکزی صدر ناصر شیرازی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر قوم کو حیات بخشی ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہد کسی بھی قوم کے لئے باعثِ فخر ہوتے ہیں، شبِ شہدا کہ اِس موقع پر شہید فائونڈیشن پاکستان کی طرف سے شہداء کی تصاویر سے خوبصورت گیلری بنائی گئی، اس موقع پر شہیدوں کے وارثان بھی موجود تھے، جنھوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ 

کنونشن کے آخری روز سابق ڈویژنل صدر اظہر نقوی نے خطاب کیا اور بہاولپور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور ممبران کی حوصلہ افزائی کی۔ اس کے علاوہ مولانا سرفراز نے دینی مسائل پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر رکنِ ذیلی نظارت سابق ڈویژنل صدر میثم عباس گھلو بھی موجود تھے۔ مجلسِ عمومی میں ڈویژنل صدر کے لیے رضا محسن اور علی جعفر زیدی کا نام پیش کیا گیا جس میں سے رضا محسن کو بہاولپور ڈویژن کا میرکارواں منتخب کیا گیا۔ نومنتخب ڈویژںل صدر سے مرکزی نمائندے جواد رضا نے حلف لیا۔ نومنتخب صدر نے شرکاء سے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ یہ کارواں اُسی آب و تاب سے جاری رہے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کہ الٰہی اہداف کو لے کر آگے چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نومنتخب صدر نے موسی علی حیدری کو اسسٹنٹ چیف اسکاوٹ منتخب کیا۔
خبر کا کوڈ : 312344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش