0
Thursday 17 Oct 2013 14:07

گلگت، تنظیم کی فعالیت کیلئے ہمیں ملکر جدوجہد کرنا ہو گی، مدثر عباس

گلگت، تنظیم کی فعالیت کیلئے ہمیں ملکر جدوجہد کرنا ہو گی، مدثر عباس
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے نومنتخب صدر مدثر عباس نے ڈویژنل آفس المصطفٰی ہاوس گلگت میں کارکنان کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تنظیمی فعالیت کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کرینگے اور کارکنان کی مدد سے ڈویژن بھر میں تنظیم سازی کا آغاز کیا جائیگا۔ انکا مزید کہنا ہے کہ آئی ایس او پاکستان ملک عزیز پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظت کیساتھ ساتھ معاشرے میں دینی اقدار کے فروغ اور نسل نو کی تعلیم و تربیت کیلئے اپنا بھرپور اور فعال کرداد ادا کرتی رہیگی اور اسی سلسلے میں ہم نے نئے سال کو تعلیم و تربیت کا سال قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 311750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش