0
Sunday 20 Oct 2013 14:40

انسداد دہشتگردی فورس کی تشکیل چند دن میں شروع ہوگی، آئی جی خیبرپختونخو

انسداد دہشتگردی فورس کی تشکیل چند دن میں شروع ہوگی، آئی جی خیبرپختونخو
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے خیبرپختون خوا میں انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل کا کام آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خواناصر خان درانی نے پشاور میں میڈیا کو بتایا کہ وہ فورس کی تشکیل کے خدو خال کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ فورس میں اڑھائی ہزار اہل کار شامل ہوں گے پہلے سے قائم ایلیٹ فورس کے ایک ہزار جوان نئی فورس میں لئے جائیں گے۔ انسداد دہشت گردی فورس کو انٹیلی جنس سے تفتیش تک تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔ ناصر خان درانی نے بتایا کہ ایلیٹ فورس اور انسداد دہشت گردی فورس الگ الگ ہوں گے تاہم نئی فورس کے لئے نئی بھرتیاں نہیں ہوں گی بلکہ پہلے سے تربیت یافتہ افراد کو مزید ٹریننگ دے کر فورس میں شامل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 312586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش