0
Monday 21 Oct 2013 22:59
ہم امریکا سے اپنی بات منوا سکتے ہیں

پیپلزپارٹی فرینڈلی اپوزیشن نہیں، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی فرینڈلی اپوزیشن نہیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کی کامیابی کیلئے دعاگو، کہتے ہیں کہ میاں نواز شریف کا دورہ فوٹو سیشن نہیں ہونا چاہیئے، مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج کریں گے، گو گو کے نعرے لگا کر تیسری قوت کو دعوت نہیں دیں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ اللہ کرے کہ میاں نواز شریف کا دورہ امریکا کامیاب رہے، واشنگٹن میں فوٹو سیشن نہیں ہونا چاہیئے، نتائج بھی ضروری ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی فرینڈلی اپوزیشن نہیں، مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شدید احتجاج کریں گے، عوام کے پاس بھی جائیں گے، لیکن گو گو کے نعرے لگا کر تیسری قوت کو دعوت نہیں دیں گے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کیخلاف مقدمات کھلنے سے ثابت ہو گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری مک مکا نہیں تھا، سابق صدر تمام کیسز کا مقابلہ کریں گے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے پینتالیس دن کے سیشن میں بیس کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ قانون سازی صفر ہے، چوہدری نثار اب وہی باتیں کرتے ہیں جن کی وجہ سے ہم پر تنقید کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا سیاست میں آغاز اچھا ہے، کارکنوں کا جذبہ بڑھانے کیلئے بہترین تقریر کی۔

دیگر ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی گو گو کی پالیسی اپنائے گی نہ ہی حکومت کو بالوں سے پکڑ کر باہر نکالیں گے۔ پاکستان خود ایک طاقت ہے۔ ہم امریکا پر دباؤ ڈال کر اپنی بات منوا سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے، لہذٰا موجودہ حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے کا موقع دے گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اگر مقدمات کھولے جا رہے ہیں تو ان کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تنقید کرنے والے چوہدری نثار علی خان اب خاموش کیوں ہیں۔ 





خبر کا کوڈ : 313014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش