0
Wednesday 23 Oct 2013 23:42

غدیر، کربلا اور انتظار مرکز تشیع ہے، آغا علی رضوی

غدیر، کربلا اور انتظار مرکز تشیع ہے، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے عید سعید غدیر کی مناسبت سے ایک اخباری بیان میں کہا کہ عید غدیر کے پر سعید موقع پر تمام عاشقان ولایت کے حضور ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ غدیر، کربلا اور انتظار عالم تشیع کی امیدوں اور توانائیوں کا مرکز ہے۔ غدیر سے ہی ولایت کا آفتاب طلوع ہوا جو کہ روح تشیع ہے۔ انہوں نے کہا غدیر خم میں سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ(ص) وحی خدا کے مطابق دین کی تکمیل کا جو اعلان فرمایا یہ اعلان صرف شیعہ مکتب فکر کے لیے خوشی کا مقام نہیں بلکہ تمام عالم اسلام کے لیے خوشی اور عید کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غدیر کو اسکی روح کے ساتھ نہایت عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منانا چاہیے۔ عید غدیر در اصل ولایت ائمہ سے تجدید عہد کا دن ہے۔ اس دن کا تقاضا ہے کہ عاشقان و پیروان ولایت غدیر سے سند حق، کربلا سے عزم حوصلہ اور ہمت جبکہ انتظار سے امید لیتے ہوئے نظام ولایت کے لیے اپنی توانائیوں اور زندگیوں کو صرف کریں۔
خبر کا کوڈ : 313653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش