0
Thursday 24 Oct 2013 00:22

اوباما نواز ملاقات میں کسی بڑے بریک تھرو کا امکان نہیں، حنا ربانی کھر

اوباما نواز ملاقات میں کسی بڑے بریک تھرو کا امکان نہیں، حنا ربانی کھر
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ پاکستان حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما سے میاں نواز شریف کی ملاقات میں کسی بڑے بریک تھرو کا امکان نہیں ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستانی قیادت کو ملاقات کے دوران ملک کے زمینی حقائق کے مطابق مطالبات سامنے رکھنے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ پاکستان کو اپنی تجارتی منڈیوں تک رسائی دے سکتی ہے۔ جبکہ کشمیر کا مسئلہ امریکہ سمیت کسی عالمی طاقت نے حل نہیں کروانا۔ یہ شملہ معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کو مذاکرات سے ہی حل کرنا ہو گا۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ ڈرون حملوں پر پیپلز پارٹی کی حکومت نے واضح موقف اختیار کیا تھا، اور اسے ملکی خود مختاری میں مداخلت قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ابتدائی رپورٹ ہماری حکومت کے آخری دنوں میں سامنے آگئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ  ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل ہونا یا اس کا کم سے کم استعمال کیا جانا اپنی جگہ، لیکن ہمیں اپنی سرزمین کو دہشتگردوں کے لئے استعمال نہیں ہونے دینا۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ چھ دہائیوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے خارجہ پالیسی مقبول سیاسی نعروں پر تشکیل دی تھی۔  انہوں نے کہا القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی امریکہ کے لئے جاسوسی کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر صدر آصف علی زرداری کی حکومت نے بے انتہا دباؤ برداشت کیا اور اسے رہا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات ایسے نہیں کہ نواز شریف دباؤ برداشت نہ کرسکیں۔ وہ کوئی بھی فیصلہ کریں، سیاسی قیادت ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 313657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش