0
Sunday 18 Jul 2010 13:34

زاہدان خودکش حملوں میں مغرب اور اسرائیل ملوث ہیں،ایران

شہدائے زاہدان کی تدفین کر دی گئی
زاہدان خودکش حملوں میں مغرب اور اسرائیل ملوث ہیں،ایران
تہران:اسلام ٹائمز-ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل اور مغرب زاہدان میں ہونے والے خودکش حملوں میں ملوث ہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق نائب ایرانی وزیر داخلہ علی عبداللہی نے کہا ہے کہ زاہدان میں حملے اسرائیل اور مغربی ممالک کی جانب سے کی گئی سازشیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کو پہلے سرحدی علاقوں میں تربیت دی گئی،جس کے بعد انہیں ایران میں حملوں کیلئے داخل کیا گیا۔ایران کے شہر زاہدان کی مسجد میں کئے گئے حملوں میں ستائیس افراد جاں بحق اور 167 زخمی ہو گئے تھے۔جس کی ایران کے دہشتگرد گروہ جنداللہ نے ذمہ داری قبول کی تھی۔جبکہ امریکا،یورپی یونین اور اقوام متحدہ پہلے ہی حملوں کی مذمت کر چکے ہیں۔ 
جنگ نیوز کے مطابق ایران نے الزام لگایا ہے کہ زاہدان خودکش حملوں میں مغرب اور اسرائیل ملوث ہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق نائب وزیر داخلہ علی عبدالہی نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور مغرب کے کرائے کے سپاہی تھے۔جنہوں نے ایرانی سرحد کے پار تربیت حاصل کی اور وہیں انہیں مسلح کیا گیا۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ زاہدان حملوں کو امریکی پشت پناہی حاصل تھی۔ ریگی گروپ سے اسکے تعلقات ڈھکے چھپے نہیں۔وزیر داخلہ مصطفی نجّار نے حملوں کو شیعہ سنی لڑائی کرانے کی صہیونی سازش قرار دیا۔دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
شہدائے زاہدان کی تدفین کر دی گئی
تہران:ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر زاہدان کی جامع مسجد کے سامنے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کو دفن کر دیا گيا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق شہدا کی تدفین کے موقع پر شیعہ اور سنی مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔شہدا کی تدفین کی رسومات میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے،نائب صدر،شہید فاؤنڈیشن کے سربراہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر،پارلیمنٹ میں سلامتی کمیشن کے سربراہ ، صوبۂ سیستان و بلوچستان کے گورنر اور متعدد اعلی حکومتی عہدیدار بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع صوبۂ سیستان و بلوچستان کے صوبائي دارالحکومت زاہدان کی جامع مسجد کے سامنے جمعرات کی رات کو دو بم دھماکے ہوۓ تھے،جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ستائیس افراد شہید جبکہ تقریبا تین سو افراد زخمی ہوۓ ہیں۔









خبر کا کوڈ : 31391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش