0
Saturday 26 Oct 2013 23:18

جنوبی پنجاب کی عوام بیان بازی کی بجائے عملی طور پر صوبے کا قیام چاہتی ہے، رانا تصویر احمد

جنوبی پنجاب کی عوام بیان بازی کی بجائے عملی طور پر صوبے کا قیام چاہتی ہے، رانا تصویر احمد
اسلام ٹائمز۔ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین رانا تصویر احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کے بیان پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو صرف بیان بازی کی حد تک نئے صوبے کا لولی پاپ نہ دیا جائے، سابقہ حکمرانوں نے بھی اس خطے کی عوام کو نئے صوبے کے حوالے سے پانچ سال بہکاوے میں رکھا اور اب بھی صرف بیانات کی حد تک باتی کی جارہی ہے، انہوں نے مذیدکہا کہ مسلم لیگ ن اپنی پیش کردہ قراردادوں کو اور صدارتی ریفرنس کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی طور پر جنوبی پنجاب کی عوام کو اس کا حق دے، اور صوبہ ملتان کے قیام کا اعلان کرے، اگر موجودہ حکومت نے بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح اس خطے کی عوام کو صرف بیان بازی سے خوش رکھنے کا ارادہ کیا تو اسکے نتائج بھی سابقہ حکومت کی طرح آسکتے ہیں، اس لئے جنوبی پنجاب کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کیا جائے، اس موقع پرتحریک صوبہ ملتان کے مرکزی رہنما محمدعارف رضوی، نعیم اخترٹھاکر، عبدالقیوم شاہین اور اختر قریشی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 314511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش