0
Thursday 31 Oct 2013 19:32

طالبان سے مذاکرات کا عمل شروع کردیا، ایجنڈا، طریقہ کار اور مقام طے کیا جا رہا ہے،چودھری نثار

طالبان سے مذاکرات کا عمل شروع کردیا، ایجنڈا، طریقہ کار اور مقام طے کیا جا رہا ہے،چودھری نثار
اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے پارلیمانی رہنماوٴں کو بتایا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا عمل شروع ہو چکا، مذاکرات کا ایجنڈا، طریقہ کار اور مقام طے کیا جا رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں پارلیمانی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، فاروق ستار، چودھری شجاعت حسین، شاہ محمود قریشی، عبدالغفور حیدری، آفتاب شیرپاوٴ، شیخ رشید اور دیگر رہنماوٴں نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے شرکاء کو طالبان سے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ بات چیت کے عمل میں حکومت کو تمام جماعتوں کا اعتماد حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت خلوص نیت کے ساتھ طالبان سے بات چیت کا عمل آگے بڑھانا چاہتی ہے، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بریفنگ میں بتایا گیا ہے طالبان کے سرکاری طور پر 37 اور غیر سرکاری طور پر 57 گروپ ہیں، بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مذاکرات میں تاخیر کی وجہ میجر جنرل ثناء اللہ کی شہادت، چرچ حملہ اور دہشت گردی کے دیگر واقعات ہیں۔ خورشید شاہ نے بتایا کہ عنقریب دوسرا اجلاس ہوگا جس میں طالبان سے مذاکرات پر بریفنگ دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 316272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش