0
Sunday 3 Nov 2013 18:49

ڈرون حملے حکومت کی مرضی سے ہورہے ہیں، وسیم اختر

ڈرون حملے حکومت کی مرضی سے ہورہے ہیں، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسودکے ہلاک ہونے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ کا دوہرا معیار دنیا کے سامنے عیاں ہوچکاہے نیز یہ ثابت ہوچکا ہے کہ اسے اپنے مفادات کے سوا کسی کی بھی کوئی پرواہ نہیں۔ پاکستان کے حکمران ملک میں پائیدار امن کے لئے ڈرون حملوں پر سخت پالیسی اپناتے ہوئے انہیں مارگرائیں اور نیٹوسپلائی لائن کومکمل طور پر بند کردیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت قوم کے سامنے سچ بولے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف کا دورہ مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ ڈرون حملوں میں پہلے سے بھی زیادہ تیزی تشویش کا باعث ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ اوباما نواز ملاقات میں ڈرون حملوں میں اضافے کا نیا معاہدہ ہوا ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ 

ڈاکٹر وسیم اختر کا مزید کہناتھا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں، غلامی کا طوق گلے میں اورہاتھوں میں کشکول لے کر دنیاکے چکر لگانے والوں نے پاکستان کو عملاً امریکہ کی طفیلی ریاست بنادیا ہے۔ ہم نے 1947میں برطانیہ سے تو آزادی حاصل کرلی مگر امریکہ نے1948میں مداد دے کر ہمیں غلام بنالیا جس کا سلسلہ ہنوزجاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے وسائل سے استفادہ کرتی ہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں معاملہ الٹ ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ ہمیشہ نااہل حکمرانوں اور بے حس بیوروکریسی نے ملک و قوم کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلا ہے۔ ڈرون حملے حکومت کی مرضی سے ہورہے ہیں۔ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاجائے۔ جب بھی امن اور مذاکرات کی بات ہو ڈرون حملہ کردیا جاتاہے۔ جماعت اسلامی کے دیرینہ موقف کی تائید ہوچکی ہے کہ امریکہ ہمارا دوست نہیں بلکہ دشمن ملک ہے۔
خبر کا کوڈ : 317215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش