0
Friday 8 Nov 2013 12:07

مقبوضہ کشمیر کو اپنی زندگی میں ہی آزاد دیکھنے کی خواہش ہے

مقبوضہ کشمیر کو اپنی زندگی میں ہی آزاد دیکھنے کی خواہش ہے
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ نہ لیں کیونکہ بھارت انتخابات کو عالمی سطح پر کشمیریوں کے ریفرنڈم کے طور پر پیش کرتاہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی تمام بھارت نواز جماعتوں کو ایک ہی ترازومیں تولتے ہوئے کہاکہ یہ ساری جماعتیں دراصل کانگریس کی پیداوار ہیں اوران کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کی باتیں فریب کے سوا کچھ بھی نہیں۔ شوپیاں میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علی گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی سرحدی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک کروڑ تیس لاکھ لوگوں کے مستقبل کا معاملہ ہے اور حق خودارادیت تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میں حصہ لینا شہیدوں کے خون کیساتھ غداری ہے اور سب لوگ عہد کریں کہ وہ ووٹ نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ہی گھر گھر جا کر یہ مہم چلائی جائے اور لوگوں کو بتایا جائے کہ ان کے ووٹ کا کس طرح سے استحصال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب میں 84 سال کا ہو چکا ہوں اور میری دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں ہی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھ سکوں۔ اس سے قبل شوپیاں پہنچنے پر علی گیلانی کا والہانہ استقبال کیا گیا اور شہر آزادی کے نعروں سے گونجتا رہا۔
خبر کا کوڈ : 318824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش