0
Friday 8 Nov 2013 14:32

تبلیغی اجتماع، بارش اور ژالہ باری نے شرکا کی دوڑیں لگوا دین، دعائیں بھی کام نہ آئیں

تبلیغی اجتماع، بارش اور ژالہ باری نے شرکا کی دوڑیں لگوا دین، دعائیں بھی کام نہ آئیں
اسلام ٹائمز۔ تبلیغی اجتماع کے پہلے روز آسمان پر گہرے بادلوں کی وجہ سے اجتماع گاہ میں جمع شرکا نے حاجی عبدالوہاب کی ہدایت پر بارش نہ ہونے کی اجتماعی دعا کی لیکن اچانک پنڈال میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے تمام پنڈال بارش کے پانی سے بھر گیا۔ تبلیغی جماعت کے کارکنوں کے بستر اور سامان پانی میں ڈوب گیا۔ سپیکر پر استغفار کا ورد شروع کر دیا گیا جبکہ ژالہ باری کے ساتھ ہی مندوبین میں بھگدڑ مچ گئی۔ امیر جماعت حاجی عبدالوہاب نے شرکا سے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی حفاظت کی اپیل کی اور انہیں مساجد میں پناہ لینے کی ہدایت کر دی۔ حاجی عبدالوہاب نے کہا کہ بارش اللہ کی طرف سے آزمائش ہے، جو مندوبین گھروں کو جانا چاہتے ہیں وہ جا سکتے ہیں۔ تبلیغی جماعت کے شرکا نے بھاگ کر لوگوں کے گھروں، ریلوے سٹیشن کی عمارت اور دیگر سرکاری عمارتوں میں پناہ لی۔ پنڈال سے بارش کے پانی کے انخلا کا کام جاری ہے جبکہ مندوبین شدید سردی کے باعث ٹھٹھرتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 318871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش