0
Friday 8 Nov 2013 14:27

دنیا کے لئے دن رات ایک کرنیوالے خسارے میں رہیں گے،تبلیغی اجتماع

دنیا کے لئے دن رات ایک کرنیوالے خسارے میں رہیں گے،تبلیغی اجتماع
اسلام ٹائمز۔ رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ افتتاحی بیان میں امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب نے کہا کہ فانی دنیا کیلئے دن رات ایک کرنے والے خسارے میں رہیں گے، دنیا کی زندگی عارضی اور آخرت کی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ہے۔ انسانیت کیلئے صرف دنیا ہی دارالعمل ہے، آخرت صرف جزا اور سزا کی جگہ ہے۔ حاجی عبدالوہاب نے مزید کہا کہ جو لوگ دنیا کی رنگینیوں میں گم ہو چکے ہیں ان کے بارے میں صرف یہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ دین سے دور ہیں اور ان کے ذہنوں سے موت اور آخرت کا تصور نکل چکا ہے، انہیں دین محمدی کے حصار میں لانے کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ اجتماع کے دوسرے مرحلے میں پہلے کی نسبت شرکا کی تعداد زیادہ ہے، پنجاب حکومت نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ مندوبین کی ٹرانسپورٹ سمیت پارکنگ اور آمدورفت کے لئے بھی موثر اقدامات کر رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 318867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش