0
Friday 8 Nov 2013 23:52

موجودہ حکومت عزاداری امام حسین (ع) کو بھرپور تحفظ فراہم کرے، علامہ سید ہاشم موسوی

موجودہ حکومت عزاداری امام حسین (ع) کو بھرپور تحفظ فراہم کرے، علامہ سید ہاشم موسوی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کا موجودہ صوبائی و وفاقی حکومت سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے ابتر حالات اور خاص کر بلوچستان کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کو عزاداری امام حسین (ع) کے تحفظ کیلئے بہتر انتظامات کرنے ہونگے اور اس حوالے سے کسی طرح کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں صوبے کی تمام اقوام و مکاتب فکر کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

امام جمعہ کوئٹہ کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی شہادت ہمیں قربانی و ایثار کا درس دیتی ہے۔ جس طرح حضرت امام حسین (ع) نے ظلم کیخلاف قیام کیا اور حق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، اسی طرح ہمیں بھی اپنی نفسانی و ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر صرف دین خدا و حق کی سربلندی کیلئے ہمہ وقت حاضر رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوفیوں‌ نے حضرت امام حسین (ع) کو میدان کربلا میں تنہا چھوڑا جسکی وجہ سے عاشور کا دن بپا ہوا۔ لہذا ہمیں ان سے عبرت حاصل کرکے اپنے امام عصر حضرت مہدی (عج) کے ظہور کیلئے زمینہ سازی کرنی ہوگی۔

خبر کا کوڈ : 319074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش