0
Sunday 10 Nov 2013 17:32

امریکا نے مذاکرات سبوتاژ کردیئے،حکومت آئندہ کالائحہ عمل بتائے ،عمران خان

امریکا نے مذاکرات سبوتاژ کردیئے،حکومت آئندہ کالائحہ عمل بتائے ،عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا نے مذاکرات سبوتاڑژکر دیئے ہیں، حکومت بتائے اب لائحہ عمل کیا ہوگا، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ مذاکرات سے پہلے امریکا سے ضمانت لے کہ اب کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بندش کا مقصد مغرب کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا ہے ، اس سے لڑائی مول لینا یا کٹی کرنا نہیں۔نوشہرہ میں میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ اُنہیں طالبان کا حمایتی کہا جارہا ہے لیکن اُنہیں پاکستان عزیز ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ ملک میں امریکا کی ڈو مور لابی سرگرم ہے ، امریکا خود طالبان سے مذاکرت کررہا ہے لیکن پاکستان کے امن عمل کو سبوتاژ کررہاہے، پہلی مرتبہ سیاسی قیادت امن مذاکرات کرنے جارہی تھی ، عمران خان نے حکومت امریکا سے ضمانت لے کہ وہ مذاکرات کے دوران ڈرون حملے نہیں کرے گی ۔ اِس موقع پر عمران خان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انہیں پاکستان میں وقت گزارنا چاہیے ۔عمران خان نے کہاکہ صوبے کا احتساب بل پاس ہوگیا ہے ، وہ کرپٹ وزرا کے خلاف کارروائی کریں گے لیکن فی الحال میڈیا کو کرپشن میں ملوث وزرا کے نام نہیں بتائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 319588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش