0
Monday 11 Nov 2013 23:00

قومی اسمبلی میں بیٹھنے والے لیڈران گیدڑ اور بزدل ہیں، جمشید دستی

قومی اسمبلی میں بیٹھنے والے لیڈران گیدڑ اور بزدل ہیں، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے کہا ہے کہ مشرف کی رہائی کا سودا نواز شریف اور زرداری نے مل کرکیا۔ مشرف نے آئین توڑا اور ملک میں قتل وغارت کا بازار گرم کیا۔ کمزور کیسز بناکر اس کی رہائی کو راستہ ہموار کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کوٹ ادو میں مقامی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید احمد دستی کامزید کہناتھا کہ طالبان سے مذاکرات تب ہوں جب ہمارے حکمرانوں کا آقا امریکہ چاہے گا۔ صرف ایک عرب ملک کی مداخلت سے ہمارے فیصلے نہیں ہو رہے۔ شکیل آفریدی کو چھوڑنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ قومی اسمبلی میں بیٹھنے والے لیڈران گیدڑ اور بزدل ہیں ان کی قرارداد امریکہ کے سامنے ''ٹشو پیپر''کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکمران ڈالروں کے چکر میں ہے کہ جب کہ عوام خودکشیاں کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 320012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش