0
Tuesday 12 Nov 2013 00:40

پاکستان میں دہشتگردی کا تعلق پڑوسی ممالک اور عالمی قوتوں سے ہے، علی اکبر گجر

پاکستان میں دہشتگردی کا تعلق پڑوسی ممالک اور عالمی قوتوں سے ہے، علی اکبر گجر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ملک کو درست سمت کی طرف لے کر جا رہے ہیں اور پاکستان کو درپیش بڑے مسائل دہشت گردی، توانائی، بے روزگاری اور امن و امان پر قابو پانے کیلئے بتدریح کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی آفس میں منعقدہ پارٹی اجلاس کے شرکا سے خطاب میں کیا۔ علی اکبر گجر نے کہا کہ دہشت گردی کا تعلق پاکستان کی اندرونی صورتحال سے زیادہ پڑوسی ممالک اور عالمی قوتوں کے ساتھ زیادہ ہے، اس لئے اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے نواز حکومت مثبت انداز اور محتاط طریقہ کار پر عمل پیرا ہے جس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے کچھ حصوں میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر قابو پانے کیلئے بھی مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت تمام وسائل کا استعمال کر رہی ہے۔ سیکریٹری اطلاعات ن لیگ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کی ہے اور بہت جلد کراچی کی روشنیاں بھی بحال ہونگی اور پاکستان ایک بار پھر خوشحالی کی اسی شاہراہ پر گامزن ہوجائے گا جس پر اکتوبر 1999ء سے پہلے تھا۔
خبر کا کوڈ : 320046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش