0
Tuesday 12 Nov 2013 18:05

مولوی شہادت کا سرٹیفکیٹ دینے کے ٹھیکیدار نہیں، سردار لطیف کھوسہ

مولوی شہادت کا سرٹیفکیٹ دینے کے ٹھیکیدار نہیں، سردار لطیف کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتوں کی قیادت وطن کی حفاظت کیلئے جانیں دینے والے فوجی جوانوں کے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کرے، وطن کے شہدا ء کیلئے گستاخی کرنے والے قوم سے معافی مانگیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ اپنی غلطی ماننا اور ندامت محسوس کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ مولوی شہادت کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے ٹھیکیدار نہیں، بیرونی قوتوں سے لڑنے والے ہی نہیں اندرونی دشمنوں سے لڑ کر جان دینے والے بھی شہید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے ردعمل میں کوئی سیاسی بیان جاری نہیں کیا، جماعت اسلامی کی قیادت کو اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 320318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش