0
Tuesday 12 Nov 2013 21:45

بلدیہ اسکردو ناجائز تجاوزات کے خلاف بہت جلد کاروائی کرے گی

بلدیہ اسکردو ناجائز تجاوزات کے خلاف بہت جلد کاروائی کرے گی
اسلام ٹائمز۔ بلدیہ اسکردو کی جانب سے عاشورا محرم کے فورا بعد شہر میں موجود تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ بلدیہ حکام کے مطابق بیشتر عمارات ایسی ہیں جو دینی مدارس، مساجد اور خانقاہوں کی آڑ میں تعمیر کی گئی ہیں۔ ان تمام عمارتوں اور تجاوزات کے خلاف محکمہ مال کے نقشے کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ بلدیہ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسکردو شہر میں بااثر سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شہر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ جما رکھا ہے، ان سب کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بلدیہ اسکردو کی جانب سے اس طرح کے بیسویں بیانات اس سے قبل بھی منظر عام پر آنے کے باوجود اب تک کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 320389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش