0
Thursday 14 Nov 2013 11:23

لاہور، پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والا قدیمی جلوس منزل کی جانب رواں

لاہور، پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والا قدیمی جلوس منزل کی جانب رواں
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پانڈو سٹریٹ سے 1950 سے مسلسل برآمد ہونے والا لاہور کا سب سے بڑا اور قدیمی جلوس شبیہہ ذوالجناح برآمد ہو چکا ہے۔ جلوس عالم گیر روڈ سے ہوتا ہوا سراج بلڈنگ پہنچے گا جہاں جلوس کے شرکا اور ماتم دار نماز ظہرین ادا کریں گے اور نماز کی ادائیگی کے بعد جلوس شبیہہ ذوالجناح اپنے مقرر راستے نیلی بار چوک، سیکرٹریٹ، انار کلی، بابا موج دریا روڈ، خیمہ سادات، جین مندر سے ہوتا ہوا واپس پانڈو سٹریٹ میں رات 10 بجے اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس میں شامل افراد لبیک یاحسین (ع) لبیک یاحسین (ع) کے نعرے لگاتے اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے منزل کی جانب رواں ہیں۔ 

اس موقع پر جلوس کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ پولیس اہلکاروں کو جلوس کے روٹ پر مختلف عمارتوں کی چھتوں پر بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکار جلوس کے آگے، پیچھے اور دوسری اطراف میں ساتھ ہیں۔ جلوس کے روٹ پر آنے والے تمام راستے خار دار تاریں اور قناتیں لگا  کر بند کر دیئے گئے ہیں۔ جلوس کے ساتھ سول کپڑوں میں بھی اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ کو کھوجی کتوں کی مدد سے  پہلے ہی کلیئر کر دیا گیا ہے۔ کسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کےلئے ریسکیو 1122کے اہلکار اور ایمبولینسز بھی جلوس کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 320847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش