0
Wednesday 27 Nov 2013 10:32

نواز شریف کی لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود اور راحیل شریف سے ملاقات

نواز شریف کی لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود اور راحیل شریف سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود اور لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے آج صبح سویرے سب سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بات چیت ہوئی۔ لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف بھی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی۔جو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلو ایشن کے عہدے پر فائز ہیں اور سنیارٹی کے لحاظ سے تیسرا نمبر رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کی وزیراعظم سے فی الحال ملاقات نہیں ہوئی، وزیراعظم کل نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کریں گے۔ 

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی انتیس نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے لیکن ابھی تک نئے فوجی سربراہ کا اعلان نہیں ہو سکا۔ وزیراعظم آج جنرل اشفاق پرویز کیانی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو دئیے جانے والے عشائیے میں اپوزیشن لیڈر، وزراء اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، عشائیہ میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان کے علاوہ اعلیٰ عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 325041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش