0
Wednesday 27 Nov 2013 21:03

چند سالوں میں ثابت ہوجائے گا کہ شریف برادران ملک کے خیرخواہ ہیں، احسان الدین قریشی

چند سالوں میں ثابت ہوجائے گا کہ شریف برادران ملک کے خیرخواہ ہیں، احسان الدین قریشی
اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر مذہبی اُمور و ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین سٹی وڈسٹرکٹ مسلم لیگ ن سے ہوگا۔ ان خیالات کاظہار اُنہوں نے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسان الدین قریشی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ملتان سے ہم ضلع بھر کی سیٹیں جیتیں گے اور مقامی سطح پر اپنی حکومت قائم کر یں گے جس سے عام آدمی کو ریلیف میسر آسکے گا اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر ترقیاتی کام ہوتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اورمیاں شہباز شریف ملک کے خیر خواہ ہیں چند سالوں میں یہ ثابت ہوجائے گا کہ ہماری پالیسیوں سے ملک نے ترقی کی اور عام شہری کو ریلیف ملا۔ کچھ عرصے میں لوڈ شیڈنگ سے مکمل نجات حاصل کرلیں گے اور جن ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خوردونوش مہنگی کی ہوئی ہیں وہ قانون کی گرفت میں ہونگے۔ مصنوعی مہنگائی کاخاتمہ صرف اسی طرح ممکن ہے کہ عوام حکومت کو ذخیرہ اندوزوں کے بارے میں خفیہ معلومات دیں ہم ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ عوام پاکستان مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن کر ابھرے گا۔
خبر کا کوڈ : 325277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش