0
Thursday 28 Nov 2013 13:00

نیٹو سپلائی بند کر کے ہم عوام کو امریکی عذاب سے بچائیں گے، سراج الحق

نیٹو سپلائی بند کر کے ہم عوام کو امریکی عذاب سے بچائیں گے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر خیبر پختونخوا اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بند کر کے ہم اپنے عوام کو امریکہ کے عذاب سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہنگو پر ڈرون حملہ اسلام آباد پر حملے کے مترادف ہے۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام منعقدہ ''تعلیمی کانفرنس'' سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر صفدر، صوبائی صدر سہیل احمد بابر اور جماعت اسلامی ضلع پشاور کے صدر بحر اللہ ایڈوکیٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور قومی اسمبلی اور امریکہ کے سفارتخانے کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یکساں نظام تعلیم کی حمایت کرتے ہیں، اس سلسلے میں بجٹ میں ہم نے 60 ارب روپے تعلیم کیلئے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے قومی وحدت اہم ضرورت ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ایک نظریاتی تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاگیرداروں کی حکمرانی ہے اور سیاستدانوں کے اثاثے بیرونی ممالک میں پڑے ہوئے ہیں۔ قیادت کا فقدان ہے جبکہ خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 325418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش